پیپلز میڈیکل یونیورسٹی: وائس چانسلر تقرری سُپریم کورٹ چیلنج

  • November 19, 2017 11:00 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار ویمن نواب شاہ، شہید بے نظیر آباد کے ریٹائرڈ ملازم کو وائس چانسلر بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اعظم یوسفانی نے 30 سال میں کتنی تنخواہ، ٹکٹس اور مراعات حاصل کیں ؟

عدالت نے اعظم یوسفائی کو دی گئی مراعات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں جمعرات کوپیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں ریٹائرڈ ملازم کو وائس چانسلر بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی آئی اے سے وائس چانسلر اعظم یوسفانی کو دی گئی میں مراعات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اعظم یوسفانی نے 30 سال میں کتنی تنخواہ، ٹکٹس اور مراعات حاصل کیں ؟ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹی میں تعئناتی کیلئے میڈیکل بیک گرائونڈ کی شرط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *