نوبل سائنسدان ڈاکٹر عبد السلام کو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا خراج تحسین

  • September 23, 2017 10:59 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام کے مجسمے کی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم مرکز میں نقاب کشائی کی گئی۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ڈاکٹر عبدالسلام کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر عبدالسلام کے مجسمے کو آئی اے ای اے کے مرکز میں ان نامور سائنس دانوں کے مجسموں کے ساتھ رکھا جائے گا جنہوں نے ایٹمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی میں ڈاکٹر عبد السلام کے نام پر انٹرنیشنل سنٹر فار تھیورٹیکل فزکس بھی قائم ہے اس ادارے کو ڈاکٹر عبد السلام نے خود قائم کیا تھا۔ ڈاکٹر عبد السلام پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ سائنسدان ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *