نیو سکول مفت تعلیمی منصوبہ ،پیف کا35موبائل سکولوں سے معاہدہ

  • October 29, 2017 11:13 am PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا مفت و معیاری تعلیم کے منصوبہ ’نیو سکول پروگرام ‘میں 35موبائل سکولوں کے ساتھ معاہدہ شراکت طے پاگیاہے۔

یہ سکول جنوبی پنجاب میں بہاولپور ،رحیم یار خان اور بہاول نگر کے چولستانی علاقوں میں رہنے والے ان افراد کو دیئے گئے ہیں۔

دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کی سربراہی میں اجلاس ہوا،جس میں مفت تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت اور مالیاتی امور کا تفصیلی جائزہ ،ڈی جی کمر شل آڈٹ ،سکولوں کو بر وقت ادائیگیاں اور مانیٹرنگ رپورٹس پر مثبت عمل درآمدکے معاملات شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *