نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سات نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری

    February 19, 2018 9:35 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف شعبوں کی سکیم آف سٹڈی اور نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری دی گئی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام پر قائم کی گئی اس یونیورسٹی میں جن نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری دی گئی ہے ان میں پلانٹ پتھالوجی ، سوشل سائنس ، ایگریکلچر اکنامکس ، ایگری بزنس ، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ویٹنری سائنسز کے تحت شروع ہونے والے پروگرام شامل ہیں۔

جامعہ میں پڑھائے جانے والے مختلف کورسز کے کورس کوڈ میں مناسب تبدیلیاں کی گئی ۔

پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے اکیڈمک کو نسل کے ممبران سے زراعت میں ہونے والی جدیدپیش رفت اور طلباء میں جدید تعلیمی نظام کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر نےاجلاس میں نئے ڈیپارٹمنٹ شروع کرنے کے حوالے سے ممبران سے تجاویز طلب کیں ۔

واضح رہے کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان 2012ء میں قائم کی گئی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *