ماسٹرز ڈگری والوں کیلئے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں نوکریاں
- February 8, 2018 11:29 pm PST
اسلام آباد
حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں ایم اے پاس افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ضوابط کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے تسلیم شدہ یونیورسٹی و کالج سے ایم اے کی ڈگری کے حامل افراد ملازمت کے لیے اہل ہوں گے۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں یہ بھرتیاں کنڑیکٹ پر ایک سال کے عرصے کے لیے کی جارہی ہیں جس کے لیے ماہانہ تنخواہ بیس ہزار روپے مقرر ہوگی۔ نیکٹا کی جانب سے اسے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔
ضوابط کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ان ملازمین کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوگا کہ وہ مستقبل میں مستقلی کے لیے مطالبہ کریں۔
اتھارٹی میں بھرتی کے لیے خواہشمند افراد اٹھائیس فروری تک اپنی درخواستیں نیکٹا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے جمع کراسکتے ہیں۔
مزید تفصیلات ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔