پنجاب کے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے ایم فل، پی ایچ ڈی الاؤنس بند

  • June 16, 2017 12:23 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

کالج اساتذہ کے ساتھ محکمہ ہائرایجوکیشن کا امتیازی سلوک سامنے آگیا، پی پی ایس سی کے ذریعے گریڈ 18 اور 19 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الائونس دینے سے انکار کر دیا، جس پر اساتذہ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17 سے 20 تک 3271 اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نیچے سے پروموٹ ہونے والے اسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ایم فل کا 5000 اور پی ایچ ڈی کا 10 ہزار الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ لیکن پی پی ایس سی کے ذریعے گریڈ 18 اور 19 میں براہ راست بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الائونس سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی ایس سی کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی بھرتی کے لئے اہلیت کا معیار بھی سخت رکھا گیا ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ساتھ 12 سالہ تجربہ اور بین الاقوامی ریسرچ اشاعت لازمی قرار دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی امتیازی پالیسی سے صوبے کے 200 سے زائد اساتذہ ڈیڑھ سال سے کوالیفکیشن الائونس سے محروم ہیں۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی سے اس ایشو پر خصوصی ملاقات بھی کی ہے تاہم الاؤنس بند کرنے کے فیصلے پر کوئی نظر ثانی نہیں کی جارہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *