ایم فل پی ایچ ڈی کیلئے مارکیٹ میں تیار تھیسز کی فروخت کا انکشاف

  • April 15, 2018 2:26 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

پنجاب کے مختلف اضلاع میں طلباء کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے لیے مارکیٹ میں تھیسز کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ایم فل ڈگری کیلئے تھیسز کی قیمت 40 ہزار روپے جبکہ پی ایچ ڈی تھیسز کی قیمت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے مقرر ہے۔

سرکاری و نجی یونیورسٹیوں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے لیے مارکیٹ میں بنے بنائے تھیسز کی فروخت کی جارہی ہے۔ پنجاب بپلک سروس کمیشن کی جانب سے سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق ایم فل ڈگری کے حصول کے لیے مارکیٹ سے بنا بنایا تھیسز چالیس ہزار روپے میں جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے مارکیٹ سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا تھیسز فروخت ہو رہا ہے۔

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے تحت اساتذہ کی بھرتیاں کی جارہی ہیں اور یہ انتہائی قابل افسوس امر ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کے عہدے کیلئے ایم فل و پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز کا معیار انتہائی ناقص ہے۔

مراسلے کے مطابق کمیشن میں ایم فل و پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اُمیدوار اپنے ریسرچ موضوعات سے متعلق بھی معلومات نہیں رکھتے اور ان ڈگریوں کا معیار اتنا ناقص ہے کہ انہیں تعینات ہی نہیں کیا جاسکتا۔

گورنر پنجاب نے بطور چانسلر یونیورسٹیز اس مراسلے کے بعد وائس چانسلرز کو خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ گورنر پنجاب نے حکم جاری کیا ہے ہ وائس چانسلرز اور ڈینز مل کر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تھیسز کے معیار پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔

ایم فل و پی ایچ ڈی تھیسز کی فروخت کو روکنے کیلئے وائس چانسلرز کو ضوابط بنانے کی ہدایات کی ہیں۔ گورنر پنجاب کی جانب سے حکم جاری ہوا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ایم فل و پی ایچ ڈی ڈگریوں کی فروخت کو محکمہ ہائر ایجوکیشن روکنے میں کردار نبھائے ۔

گورنر نے بھی ناقص معیار کے باعث ایم فل و پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرر کی قابلیت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

mphil
mphil2
mphil3


  1. At least in case of Urdu , Even majority of bonafide degree holders lacks basics of language and literature. We work under principals etc most of them are unable to pass matric exams with current syllabus. Rationalization should be implemented everywhere.

  2. MPhil and PhD admissions should be upon International parameters and no one should get admission unless s/he qualifies not only TOEFL/IELTS along with GRE but also submit a quality proposal in the field of interest which should be evaluated by experts in the field (for this purpose proposal format may be placed upon universities websites as it is a common experience that MPhil students /scholars of the public sector universities also lack basics of knowledge in any field and eventually clarity, conciseness, completeness, correctness etc. The situation is at the verge of collaps and worsening further If not taken seriously

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *