پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پوزیشنز کے بغیر میٹرک نتائج کا اعلان

  • September 19, 2020 12:31 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک کے نتائج کا اعلان آج شام پانچ بجے کیا جائے گا۔ یہ نتائج بورڈز اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کریں گے۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بورڈز کی جانب سے صرف نتائج جاری کیے جائیں گے تاہم ان نتائج کے ساتھ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ برس پرچوں کی مارکنگ کے لیے نئی پالیسی لاگو کی تھی جس کے تحت طلباء کی امتحانات میں گریڈنگ ہونا ہے تاہم اس سال ان نتائج میں گریڈز کے ساتھ نمبرز درج ہوں گے جو آئندہ برس سے ختم کر دیے جائیں گے۔

صوبے بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے موبائل فون پر نتائج حاصل کرنے کے لیے کوڈ نمبرز جاری کر دیے ہیں۔ لاہور بورڈ کا موبائل کوڈ نمبر 80029، ڈیرہ غازی خان بورڈ کا کوڈ نمبر 800295، گوجرانوالہ بورڈ 800299، راولپنڈی بورڈ سے نتائج 800296 کوڈ نمبر موبائل فون سے درج کر کے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

فیصل آباد بورڈ کا کوڈ نمبر 800240, بہاولپور بورڈ 800298، سرگودھا بورڈ 800290، ساہیوال بورڈ 800292 اور ملتان بورڈ سے میٹرک کے نتائج 800293 پر رول نمبر ارسال کرکے نتیجہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

تعلیمی بورڈز اپنی ویب سائیٹ پر بھی نتائج اپ لوڈ کریں گے جہاں سے طلباء اپنے رزلٹ کارڈ ڈاون لوڈ کر سکیں گے۔

وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کہتے ہیں کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے، اس ضمن میں بورڈز کے چیئرمینز کا اجلاس گزشتہ رات گیارہ بجے منعقد ہوا اور اس ہنگامی اجلاس میں نتائج آج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کی توثیق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *