مارشل لاء دور سے راولپنڈی میں 29 سال سے ٹیکنیکل کالج بند

  • May 16, 2018 1:13 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

میرابگوال ٹیکنیکل کالج سے پہلے علاقے کا اکلوتا ٹیکنیکل کالج پشاور روڈ راولپنڈی پر واقع تھا، اسلام آباد کا اکلوتا پولی ٹیکنیکل کالج رہنے والی درس گاہ 1977 میں طلبہ کے مسلسل احتجاج کا مرکز بن جانے کے بعد بند کر دی گئی تھی۔

اس وقت کی فوجی حکومت نے عمارت کو ای ایم ای کالج میں تبدیل کرنے کے بعد وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔

اس کالج کی تعمیر کے لیے 1985ء میں مقامی افراد نے 232 کنال اراضی وقف کی تھی۔

کالج کی عمارت 200 کمروں پر مشتمل تھی جسے فوجی مارشل لاء ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے حکم پر اس لیے بند کر دیا گیا تھا کہ یہاں کے طلباء آمریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیا کرتے تھے۔

وزارت کیڈ (کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن) نے 2013 میں 33 سالہ لیز پر عمارت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حوالے کر دی، فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت قائم یونیورسٹی نے عمارت کی تزئین و آرائش کی تاہم اسے فعال نہیں کیا جا سکا۔

سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر سانگی کے دور میں ہونے والے اس معائدے پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔

اس کالج کی بنیاد رکھنے والوں میں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اُس وقت کے وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس کالج کی عمارت کو جیل میں تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم مقامی آبادی کے رد عمل کی بناء پر یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

کالج کی عمارت بند ہونے والے مقامی آبادی کے بچوں کے لیے سرکاری سطح پر تعلیم کے دروازے بند پڑے ہیں اور جمہوری حکومت کی جانب سے اس کالج کو بحال کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *