صوابی، میڈیکل طالبعلم امجد کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  • January 7, 2018 2:55 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

پشاور میں میڈیکل کے طالبعلم کے قتل کیخلاف صوابی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے اسلام آباد پشاور موٹر وے اور جہانگیرہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیے تھے۔

پولیس کے مطابق امجد محمود نامی طالبعلم اباسین یونیورسٹی پشاور میں زیرتعلیم تھا جسے رنگ روڈ پشاور میں دیرینہ دشمنوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مقتول کی نعش پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ورثاء اور اہل علاقہ نے نعش کرنل شیرخان انٹرچینج کے مقام پر رکھ کر احتجاج کیا۔ احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔ احتجاجی افراد نے دو گھنٹے تک موٹروے کو بند رکھا۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دو خاندانوں کے بیچ ایک عرصہ سے دشمنی چلی آرہی ہے جس میں مقتول امجد کے خاندان کے 5 افراد اس سے قبل بھی مارے جا چکے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *