پنجاب: میڑک امتحان میں صوبے کے 2 لاکھ 48 ہزار طلباء فیل ہوگئے

  • July 16, 2019 3:41 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود:

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میڑک نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی بورڈز کے گزٹ کے مطابق ان امتحانات میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 73 ہزار 880 اُمیدواروں نے میڑک امتحان میں شرکت کی جب کہ ان امتحانات میں دو لاکھ 48 ہزار 67 طلباء فیل ہوگئے۔

تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق میڑک امتحان میں مجموعی طور پر اے پلس گریڈ میں ایک لاکھ 44 ہزار 33، اے گریڈ میں ایک لاکھ 43 ہزار 879، بی گریڈ میں ایک لاکھ 96 ہزار 780، سی گریڈ میں 2 لاکھ 12 ہزار 465، ڈی گریڈ میں 89 ہزار 682 اور ای گریڈ میں 2763 طلباء پاس ہوئے ہیں۔

لاہور بورڈ کے تحت 2 لاکھ 27 ہزار 221 میں ایک لاکھ 63 ہزار 26 طلباء کامیاب ہوئے۔ یوں کامیابی کا تناسب71.75 فیصد رہا جب کہ لاہور بورڈ میں فیل ہونے والے طلباء کی تعداد 64195 رہی۔ اے پلس گریڈ میں 31894، اے گریڈ میں 27742، بی گریڈ میں 36728، سی گریڈ میں 43892، ڈی گریڈ میں 22114، ای گریڈ میں 656 اُمیدوار پاس ہوئے ہیں۔

گجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے تحت 2 لاکھ 16 ہزار 188 اُمیدواروں میں ایک لاکھ 64 ہزار 542 پاس ہوئے۔ 76.11 فیصد کامیابی کا تناسب ہے جبکہ فیل شدہ طلباء کی تعداد51646 ہے۔ اے پلس گریڈ 28023، اے گریڈ 29914، بی گریڈ:40860، سی گریڈ 44981، ڈی گریڈ میں 19852، ای گریڈ میں 759 طلباء پاس ہوئے ہیں.

بہاولپور بورڈ کے تحت 81846 اُمیدواروں میں 64 ہزار 55 پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا جبکہ 17791 طلباء فیل ہوئے۔ اے پلس: 12050، اے گریڈ 12340، بی گریڈ میں 17003، سی گریڈ 17593، ڈی گریڈ 5020، ای گریڈ 49 طلباء پاس ہوئے .

فیصل آباد بورڈ کے تحت ایک لاکھ 58 ہزار 746 اُمیدواروں میں ایک لاکھ 24 ہزار 64 طلباء پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 78.15 فیصد رہا۔ 34682 طلباء فیل ہوئے۔ اے پلس گریڈ میں 21622، اے گریڈ میں 22423، بی گریڈ میں 31452، سی گریڈ میں 33383، ڈی گریڈ میں 14597 اور ای گریڈ میں 567 طلباء کامیاب ہوئے۔

سرگودھا بورڈ میں 84 ہزار 488 اُمیدواروں میں 65 ہزار 389 طلباء کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 81.31 فیصد ہے اور 19069 طلباء فیل ہوئے۔ اے پلس گریڈ میں 11882، اے گریڈ میں 12401، بی گریڈ میں 17131، سی گریڈ میں 17449، ڈی گریڈ میں 6379، ای گریڈ میں 113 طلباء پاس ہوئے ہیں۔

ملتان بورڈ کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار دو اُمیدواروں میں 89982 طلباء پاس ہوئے۔۔ کامیابی کا تناسب 81.80 فیصد رہا ہے جبکہ فیل شدہ طلباء کی تعداد20020 ہے۔ اے پلس گریڈ میں 19216، اے گریڈ میں 17617، بی گریڈ میں 23209، سی گریڈ میں 22675، ڈی گریڈ میں 7101 اور ای گریڈ میں 136 طلباء پاس ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان بورڈ میں 75 ہزار 178 اُمیدواروں میں 62738 طلباء کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 83.45 فیصد رہا جبکہ 12440 طلباء فیل ہوئے۔اے پلس گریڈ میں 8086، اے گریڈ میں 5893، بی گریڈ میں 6564، سی گریڈ میں 5158، ڈی گریڈ میں 1047، ای گریڈ میں 18 طلباء پاس ہوئے۔

راولپنڈی بورڈ میں ایک لاکھ 20 ہزار 211 اُمیدواروں مین 91 ہزار 987 طلباء کامیاب ہوئے۔ جبکہ 28224 طلباء فیل ہوئے۔ اے پلس گریڈ میں 11260، اے گریڈ میں 15549، بی گریڈ میں 23833، سی گریڈ میں 27334، ڈی گریڈ میں 13542 اور ای گریڈ میں 465 طلباء کامیاب ہوئے۔ 76٫54 فیصد کامیابی کا تناسب رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *