مانچسٹر یونیورسٹی پیف سکالرز کو فیس میں 15فیصد رعایت دیگی

  • January 7, 2018 2:13 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

مانچسٹر یونیورسٹی (برطانیہ) پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے سکالرز کو فیس میں 15فیصد رعایت دے گی۔ جن پی ایچ ڈی طلباء و طالبات کو پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سپانسر کرے گا۔

یونیورسٹی اس معاہدے کے تحت اُن طلباء و طالبات کی فیس میں رعایت دینے کی پابند ہو گی ۔ مانچسٹر یونیورسٹی بھی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی پارٹنر یونیورسٹی ہے ۔

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈکے پی ایچ ڈی شکالرشپ پروگرام کے تحت ہر سال 30 طلبہ پی ایچ ڈی کیلئے بیرونِ ملک جاتے ہیں۔ پنجاب کے طلباء وطالبات کو میرٹ پر عالمی جامعات میں داخلہ حاصل کرنے پر پیف کی جانب سے سکالر شپ دی جاتی ہے اور فیس کی ادائیگی پیف کی جانب سے ہوتی ہے۔

تاہم مانجسٹر یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے پر طلباء کو پندرہ فیصد فیس میں رعائیت دی جائی گی اور اس ضمن میں یونیورسٹی اور پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز کے درمیان معائدہ بھی طے پا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *