مدارس سے پہلے ماڈرن اداروں کی اصلاح کریں: مولانا فضل الرحمان

  • November 3, 2019 10:45 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ماڈرن تعلیمی اداروں میں مخصوص طبقات کے خاندانوں‌ کو تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں پر عام پاکستانی کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہیں. یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انھوں‌ نے کہا ہے کہ ان مہنگے تعلیمی اداروں سے ڈگریاں‌ لینے والے افراد صرف کلرک بننے تک محدود ہوتے ہیں.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس میں غریب کے طلبا�ء کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں مفت کتابیں اور رہائش دی جاتی ہے، ان مدارس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں. مدارس کے نصاب کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں جہاں‌ عام اور غریب خاندان کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں.

اُن کا کہنا تھا کہ مدارس کی اصلاح سے پہلے ماڈرن تعلیمی اداروں کی اصلاح کریں تاہم یہ ماڈرن اداروں کی اصلاح اس لیے ممکن نہیں کہ ان اداروں‌ کے مالکان طاقت ور ہیں اور ان کی اصلاح پر ان کے پر جلتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *