لمز سمر سکول 2017: پہلے 50 طلباء کیلئے فیس میں دس فیصد رعائیت

  • May 31, 2017 11:25 am PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور سکول آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) نے طلباء کے لیے سمر سکول کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ سمر سکول میں رجسٹریشن کرانے والے پہلے پچاس طلباء کو فیس پر 10 فیصد رعائیت دی جارہی ہے۔

لمز کا سمر سکول 17 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ اوریئنٹیشن کلاس پندرہ جولائی کو منعقد ہوگی۔

سمر سکول میں رجسٹرڈ ہونے کے لیے عمر کی حد 14 سے اٹھارہ سال تک مقرر کی گئی ہے اور اس کورس کی فیس 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

lums summar school

سمر سکول میں ہاسٹل کی سہولت حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آن لائن فارم جمع کراتے وقت ہاسٹل کے آپشن کا ضرور استعمال کریں۔ ہاسٹل کے لیے لمز نے 6 ہزار روپے فیس مقرر کی ہے۔

لمز کا سمر سکول سترہ جولائی سے بارہ اگست تک جاری رہے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *