لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی یواین ویمن کے سیف کیمپس پراجیکٹ میں پہلی پوزیشن

  • September 29, 2016 11:30 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور کالج کی ان طالبات نے حکومت پنجاب اور یو این ویمن کے اشتراک سے ہونے والے پراجیکٹ مقابلے میں شرکت کی۔

ان پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی ججز کی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ جس کے ممبران میں چیئرپرسن پنجاب کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن فوزیہ وقار، اقوام متحدہ کے ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ کی ممبر فائزہ فرحان اور جی آئی زیڈ لاہور کے ایڈوائزر الیگزینڈر حبیلک شامل تھے۔

ان مقابلوں میں لمز، پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور لاہور سکول آف اکنامکس کے طلباء نے بھی حصہ لیا تھا۔

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب وحیدہ حمید الدین نے لاہور کالج کی طالبات کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈ دیا۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز کی طالبات اور اساتذہ کو پراجیکٹ کی تیاری اور مقابلہ جیتنے پر مبارکبارد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *