لاہور کالج میں لیکچرر کی اسامیوں‌ پر بھرتیوں کا تحریری امتحان ملتوی

  • April 2, 2019 9:17 pm PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں لیکچرر کی اسامیوں پر بھرتیوں‌ کے لیے کل ہونے والا تحریری امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے.

اُمیدواروں کو بر وقت رول نمبر سلپس نہ ملنے کی شکایات پر انتظامیہ نے تحریری امتحان ملتوی کیا ہے.

لاہور کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے ٹیسٹ کا نیا شیڈول چار اپریل کو جاری کیا جائے گا. انتظامیہ کے مطابق اُمیدواروں کی جانب سے شکایات آرہی تھیں کہ انھیں رول نمبر سلپ موصول نہیں‌ ہوئیں اس بناء پر یہ ٹیسٹ ملتوی کیا گیا ہے.

لاہور کالج میں شعبہ ماس کیمونیکیشن میں لیکچرر کی بھرتیوں کے لیے کل دوپہر بارہ بجے تحریری امتحان لیا جارہا تھا جس میں 100 سے زائد اُمیدوار شرکت کر رہی تھیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.