لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا جھنگ کیمپس بند کر دیا گیا

  • September 1, 2020 1:43 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور سب کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ میں ضم کر دیا گیا ہے۔

لاہور کالج کے سب کیمپس کے تمام اثاثہ جات اور دو سو کنال اراضی بھی یونیورسٹی آف جھنگ کو ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق لاہور کالج کے جھنگ کیمپس میں تعینات تمام ملازمین ڈیپوٹیشن پر یونیورسٹی آف جھنگ تعینات ہوں گے اور یہ عارضی تعیناتی ایک سال کی مدت کے لیے ہوگی۔

مراسلے کے مطابق جھنگ یونیورسٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات مذکورہ ملازمین کو یونیورسٹی الاونس نہیں دیے جائیں گے جبکہ ایک سال بعد ملازمین کو ضوابط کے مطابق جھنگ یونیورسٹی میں ملازمت اختیار کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹی آف جھنگ میں ضم کی جانے والی لاہور کالج کی عمارت کو کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کا درجہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سب کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ کے حوالے کرنے کےلیے سنڈیکیٹ سے منظوری حاصل کی تھی جس پر یونیورسٹی اساتذہ نے کیمپس ختم کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *