میڑک کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہمی کا نیا شیڈول جاری
- December 21, 2017 11:53 am PST
تعلیمی زاویہ ڈیسک
لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2017ء میں میرٹ پر منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس کی فراہمی کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق طلباء وطالبات 21 سے 23 دسمبر کو بورڈ آفس میں دستاویزات کی تصدیق کرائیں گے۔ طلبہ 23 دسمبر کو صبح 9 بجے لاہور بورڈ میں ضروری دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں گے۔دستاویزات میں میٹرک کا رزلٹ کارڈ، ب فارم، والد کا شناختی کارڈ اور موجودہ تعلیمی ادارے کا تصدیق نامہ شامل ہے۔
لاہور بورڈ کے مطابق اس مرتبہ 91 فیصد یا ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ طالبعلموں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا گیا ہے۔ تمام تفصیلات بورڈ ویب سائٹ پربھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اکانوے فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جس کے لیے بورڈ نے 1001 کی حد مقرر کی ہے۔
Is there another criteria for disable students get 89.5 marks in matric.for laptop
I want to get some other instructions about this