لاہور کے چار سرکاری کالجوں میں پرنسپل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  • November 29, 2016 5:59 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

چیف سیکرٹری پنجاب نے ایم اے او کالج کے پروفیسر آف سائیکالوجی ظفر جمال کو بیسوویں گریڈ میں ہی مذکورہ کالج کا پرنسپل تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر محمد مفکر کو گورنمنٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اُن کے فوری تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سیاسیات کے پروفیسر نعیم اکبر یاسین کو دیال سنگھ کالج جبکہ گورنمنٹ کالج فار بوائز ماڈل ٹاؤن کے پروفیسر آف ہسٹری محمد اویس کا تبادلہ کرنے کے بعد اُںہیں گورنمنٹ کالج شالیمار ٹاؤن کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے گورنر پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد پرنسپلز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *