پشاور کے مزید 50 سکولز کے نام اے پی ایس شہداء سے منسوب

  • December 17, 2017 2:34 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے معصوم طلباء کی یاد کو تازہ رکھنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پشاور کے پچاس سرکاری سکولوں کو شہداء کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

سرکاری سکولوں کے نام شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کا مقصد دہشتگردی کی نفی کرنا اور طلباء کے حوصلے بڑھانا ہے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پختونخوا نے اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پشاور کے سرکاری سکولز کے ناموں کی تبدیلی کے بعد حکومت کی جانب سے فوری طور پر نئے بورڈز نصب کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر سکول فنڈ سے یہ بورڈز تبدیل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دو ہزار پندرہ میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کے ناموں سے سو سے زائد سکولز کے نام منسوب کیے تھے جس میں 63 سکولز پشاور، دس سکول چارسدہ سے، مالا کنڈ اور نوشہرہ سے پانچ پانچ سکولز، کوہاٹ اور مردان سے چار چار سکولز جبکہ صوابی، ہنگو اور ایبٹ آباد سے دو دو سکولز شہداء کے نام سے منسوب کیے گئے تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *