کینئرڈ کالج لاہور میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری

  • August 4, 2017 12:41 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

کینئرڈ کالج لاہور نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ میرٹ لسٹوں کے مطابق فرسٹ ایئر پری میڈیکل میں داخلوں کا آخری میرٹ 1058 نمبرز رہا جبکہ پری میڈیکل ایوننگ کا میرٹ 1053 نمبرز پر رہا ہے۔

پری میڈیکل مارننگ میں فیڈرل بورڈ کے تحت امتحان پاس کرنے والے طلباء کا آخری میرٹ 1010 اور ایوننگ میں یہ میرٹ 1006 نمبر رہا ہے۔

ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں داخلوں کا میرٹ 1042 نمبر مقرر ہوا ہے۔

کینئرڈ کالج میں ایف اے جنرل سائنس میں داخلوں کا آخری میرٹ 781 نمبروں پر جبکہ ایف اے ہیومینٹیز میں داخلوں کا آخری میرٹ 871 نمبر رہا ہے۔

فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے ی کام کا میرٹ 834، آئی سی ایس فزکس مارننگ کا میرٹ 1000 اور ایوننگ کا میرٹ 924 مقرر ہوا ہے۔

آئی سی ایس شماریات مارننگ کا میرٹ 868 اور ایوننگ کا میرٹ 795مقرر کیا گیا ہے۔ کینئرڈ کالج نے پہلی میرٹ لسٹ میں جنرل سائنس کے 366، پری انجینئرنگ کی 71، پری میڈیکل کی 309، آئی کام کی 95، آئی سی ایس فزکس کی 173 اور آئی سی ایس شماریات کی 203 طالبات کو داخلے دیے گئے ہیں۔

کینئرڈ کالج انتظامیہ نے طالبات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنی فیسیں 10 اگست تک جمع کراسکتی ہیں۔ جبکہ ہاسٹل کی سہولت حاصل کرنے کی خواہشمند طالبات کل پانچ اگست کو انٹرویوز کے لیے کالج بلایا گیا ہے۔

کینئرڈ کالج نے اعلان کیا ہے کہ میرٹ لسٹ میں شامل ایسی طالبات جو بورڈ کی پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے میں شامل ہیں اُنہیں سکالر شپ فراہم کی جائے گی تاہم ایسی طالبات کو اپنی پوزیشن کے سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لانا ہوں گے۔

کینئرڈ کالج داخلوں کی دوسری میرٹ لسٹ گیارہ اگست کو آویزاں کرے گا، پہلی میرت لسٹ کالج ویب سائٹ پر دیکھِی جاسکتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *