کینئرڈ کالج بی ایس، ایم فل داخلوں کی آخری تاریخ اُنیس دسمبر مقرر

  • December 17, 2016 3:55 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

کینئرڈ کالج میں بی ایس آنرز میں داخلوں کے لیے طالبات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے داخلہ فارم اُنیس دسمبر تک جمع کراسکتی ہیں۔ بی ایس آنرز کے پندرہ پروگرامز میں داخلوں کا اجراء کیا گیا ہے۔

ان ڈگریوں میں بائیو کیمسٹری، باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، اکنامکس، انگلش لینگوئج، اینوائرنمنٹل سائنسز، جغرافیہ، انٹرنیشل ریلیشنز، ایل ایل بی، ریاضی، فزکس، پولیٹیکل سائنس، اُردو اور زوالوجی کے مضامین شامل ہیں۔

کینئرڈ کالج نے دو سالہ ایم اے انگلش لینگوئج اینڈ ٹیچنگ میں بھی داخلوں کا اعلان کیا ہے۔

ان داخلوں کے ساتھ کینئرڈ کالج نے ایم فل کے چھ مضامین میں داخلوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایم فل اپلائیڈ لینگوئسٹکس، ایم فل کمپیوٹر سائنس، ایم فل اینوائرنمنٹل سائنسز، ایم فل انٹرنیشنل ریلیشنز، ایم فل پولیٹیکل سائنس اور ایم فل شماریات شامل ہیں۔

کینئرڈ کالج داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ تیس دسمبر کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا جبکہ مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لیے انٹرویوز تین جنوری کو منعقد ہوں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *