جامعہ کراچی، سینیٹ الیکشن میں کالج کا ٹائم اسکیل پینل کامیاب
- December 21, 2017 11:08 am PST
کراچی
جامعہ کراچی میں کالج اساتذہ کے لیے مختص سینٹ کی نشست کے لیے ہونے والے انتخابات میں ٹائم اسکیل پینل نے واضح کامیابی حاصل کر لی 12 میں سے 9 نشستیں ٹائم اسکیل پینل نے حاصل کر لیں ۔
جب کہ ڈاکٹر ریا ض پینل نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور ایس ٹی یاٖ کا پینل کوئی نشست نہیں جیت سکا۔
سپلا کے مرکزی رہنما افتخار اعظمی مرحوم کی اہلیہ پروفیسر ناہید افتخار نے سب سے زیادہ ووٹ لے پہلے نمبر پر رہیں انھوں نے ۵۳۲ ووٹ لیے جب کہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں عامر سیال، شہزاد مسلم خاں، جہاں آرا، عارف یونس، محمد ظفر یارخان، طیب،سید کراررضا کاظمی، عمران خان، محد عبدالرشید،مقصود احمد میمن اور غلام رسول لاکھو شامل ہیں۔