کراچی یونیورسٹی: بی ایڈ، ایم ایڈ کے نتائج 8 ماہ سے التواء کا شکار

  • July 20, 2017 11:28 am PST
taleemizavia single page

رپورٹ

کراچی یونیورسٹی کی جانب سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی نے 8 مہینے گزر جانے کے بعد بھی امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کراچی یونیورسٹی نے بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات دسمبر 2016ء میں لیے تھے۔

کراچی یونیورسٹی کے تحت ان امتحانات میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ اسی طرح یونیورسٹی کی جانب سے بی کام، بی ایس سی کے نتائج بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ان تمام امتحانات کے نتائج میں تاخیر ہونے پر یونیورسٹی میں مذکورہ طلباء ایم اے کے مختلف پروگرامز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔

یونیورسٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بی ایڈ اور ایم ایڈ کی جوابی کاپیاں چیک ہونے کے بعد شعبہ امتحانات کو جمع ہو چکی ہیں اور سابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ارشد اعظمی کی غفلت کے باعث اس امتحان کے نتائج جاری نہیں کیے جاسکے جبکہ موجودہ کنٹرولر امتحانات بھی بی ایڈ اور ایم ایڈ کے نتائج کے اعلان میں دلچسپی نہیں لے رہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نتائج مرتب کرنے کے لیے تاحال ٹٰیبولیشن کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا۔ کنٹرولر امتحانات ایسوسی ایٹ پروفیسر عرفان عزیز اس معاملے پر اپنا موقف نہیں دے رہے۔ دوسری جانب نتائج کے منتظر طلباء نے یونیورسٹی کو متعدد بار درخواستیں جمع کرائی ہیں جس کا کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *