کراچی کا سرکاری سکول “سبیکا شیخ” کے نام سے منسوب ہوگا

  • May 23, 2018 10:44 pm PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ حصول علم کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والی سبیکا شیخ قوم کی ہونہا ر بیٹی تھی۔

سبیکا نے جو علم کی شمع روشن کی ہے اُسے بجھنے نہیں دیا جائیگا ہونہار سپوت کی موت قومی سانحہ سے کم نہیں ہے آج قوم کا ہر فرد اپنی اس ہونہار بیٹی کی موت پر اشکبار ہے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اعلان کیا کہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکول کو قوم کی ہیرو سبیکا شیخ کے نام سے منسوب کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے اسکول میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کی رہائش گا ہ جاکر اُن کے والد عبدالعزیز شیخ اور تایا شاہ فیصل ٹائون کے سابق یوسی ناظم عبدالجلیل اور دیگر اہل خانہ سے دکھ و افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹی30کورنگی کے چیئر مین ایس معین اور دیگر موجود تھے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *