کراچی: انٹر بورڈ ایڈہاک ازم پر، ڈائریکٹر آئی ٹی اور کنٹرولر امتحانات فارغ

  • April 12, 2017 1:14 pm PST
taleemizavia single page

صفدر رضوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں انٹرمیڈیٹ ک امتحانات شروع ہونے سے پہلے ڈائریکٹر آئی ٹی شہیر وقار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اُنہیں فوری طور پر قائمقام سیکرٹری بورڈ کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔

سیکرٹیریٹ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شجاعت ہاشمی کو ڈائریکٹر آئی ٹی کے امور دیکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس سے قبل انٹر بورڈ کے مستقل کنٹرولر امتحانات عمران چشتی کو بھی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے اور امتحانی امور سے ناواقف افسر محمد جعفر کو کنٹرولر امتحانات کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن طارق ابرار، چیئرمین کے اسسٹنٹ سیکرٹری کوارڈینیشن عبدالحارث فاروقی، اسسٹنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل حمید کو بھی عہدوں سے ہٹائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈیٹا پراسیسنگ آفیسر جاوید حسن سے بھی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ کراچی انٹر بورڈ میں سیکرٹری کے عہدے پر محمد عظیم بطور قائمقام کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین بورڈ نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے معاملے پر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ بورڈ میں ایڈہاک ازم پر تعیناتیاں ہونے سے امتحانی امور متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *