اقتدار ملا تو جی ڈی پی کا5 فیصد تعلیم پرخرچ کرینگے،سراج الحق
- December 21, 2017 11:03 am PST
راولپنڈٰی
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو جی ڈی پی کاپانچ فیصد تعلیم پرخرچ کرینگے،سیاستدان کرپشن، بدامنی،لینڈ مافیا اورکمیشن خوروں سے جنگ لڑیں، سیاستدانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے کرپشن،لوٹ مار،بدامنی،لینڈ مافیا اور کمیشن خوروں سے جنگ کرنی چاہیے۔
ہم بدلیں گے تو پاکستان بدلے گا مگر سیاست دان کہتے ہیں کہ ہم نے نہیں بدلناصرف عوام کو بدلناہوگا۔ان سیاست دانوں کے پاس کوئی نظام نہیں کہ ملک کس طرح ترقی کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےلیاقت باغ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیاسینیٹرسراج الحق نے ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پراسلامی جمعیت طلبہ کو خراج تحسین پیش کیااورکہاجمیعت کوئی عام تنظیم نہیں یہ ایک نظریے اور جدوجہد کا نام ہے،یہ طلبہ کے اخلاق و کرداراور روشن مستقبل کانام ہے۔
میری شخصیت اور صلاحیت بڑھانے میں میرے والدین اور اساتذہ کے بعد جمعیت کااہم کردارہے،میں نےکے پی کے میں اپنے وزارت خزانہ کے دور میں تمام بچوں کی تعلیم اورکتابیں فری کردی تھیں۔