آئی ٹی یونیورسٹی میں ایم بی اے انوویشن، ٹیکنالوجی اینڈ اینٹرپرینورشپ متعارف
- December 15, 2016 7:29 pm PST
لاہور
انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور نےایگزیکٹو ایم بی اے برائے انو ویشن، ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپریونرشپ کے نام سے نیا تعلیمی پروگرام متعارف کرایا ہے۔
یہ ڈگری پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈگری ہے اور اسے ایسے نوجوانوں کے لئے تشکیل دیا گیا ہے جو اپنا نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ یہ دو سالہ پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے روڈ میپ کے مطابق بہتر کریڈٹ آورز،بائیس کورسز جبکہ دو کورسز کے برابر ایک پراجیکٹ پر مشتمل ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف کہتے ہیں کہ ایگزیکٹو ایم بی اے کی اس نئی ڈگری میں آئندہ پچیس سالوں میں پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور یہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کو نئی سمت بخشے گا۔
ایگزیکٹو ایم بی اے ان انوویشن، ٹیکنالوجی اینڈ اینٹرپرینیورشپ میں داخلے کی اہلیت چودہ سالہ تعلیم بمعہ چار سالہ کاروباری تجربہ یا 16سالہ تعلیم بمعہ دو سالہ کاروباری تجربہ مقرر کی گئی ہے۔