پرنسپل اسلامیہ کالج سول لائنزکی نااہلی، طلباء بورڈ امتحان سے باہر

  • May 19, 2017 1:15 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کی انتظامیہ کی نااہلی، 10 سے زائد طالبعلم لاہور بورڈ کے امتحان سے باہر ہوگئے ہیں۔ طلباء کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی کے باوجود رول نمبر سلپس جاری نہ ہونے پر انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے 10 سے زائد بورڈ امتحان نہیں دے سکیں گے۔

اسلامیہ کالج سول لائنز کی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے دس سے زائد طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ طلباء کی جانب سے کالج فیسیں، داخلہ فارم جمع کرانے کے باوجود انتظامیہ نے لاہور بورڈ کے تحت داخلہ نہیں بھیجا گیا۔

انتظامیہ نے طلباء سے فیسیں وصول کیں اس کے باوجود بورڈ میں فارم جمع نہیں کرائے گئے۔ اسلامیہ کالج سول لائنز کے پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور آئی کام کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز کی جانب سے طلباء کی شکایت پر پرنسپل کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ظفر عنائیت انجم کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔

داخلوں میں تاخیر ہونے کی بناء پر اب بورڈ کے امتحان میں شرکت کرنے کے لیے فی طالبعلم کو جرمانے کے ساتھ 35 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے کی جانے والی اس انکوائری میں کالج پرنسپل اور ایڈمن سٹاف کو بھی شامل کیا جائے گا۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پانچ طلباء کا اسی طرح کے کیس میں جنرل فنڈز سے 33 ہزار345 روپے جرمانہ ادا کیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *