اسلام آباد: سکولز و کالجز کے ڈیلی ویجز ملازمین کا تعلیمی بائیکاٹ

  • January 11, 2018 7:06 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

وفاقی دار الحکومت کے ماڈل اور ایف جی سکولز کالجز کے ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کر کے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا احتجاج کا آغاز کر دیا۔

احسن بنگش، ندیم طوری، احسان سکندری، محمد عادل، فہد معراج اور میڈم سکینہ نے خطاب میں کہا کہ وزارت کیڈ کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات کے ذیلی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور عملہ 8ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ اور قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ نے مستقل کرنے کا حکم دیا‘ جبکہ سیکرٹری کیڈ نے بھی 2013ء میں مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن کیا مگر اُنہیں یومیہ اجرت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی اسد عمر‘ شیریں مزاری‘ سنیٹر بیرسٹر سیف اور سبط شاہ نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ حل نہ کیا تو اسے آئندہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔

ادھر وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت جاوید اور ذیشان نقوی نے احتجاجی اساتذہ سے ملاقات کی تاہم اُنہوں نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔ ادہر مظاہرین کی 6رکنی کمیٹی جمعرات کو وزیر کیڈ سے ملاقات کرے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *