پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے پرچے ملتوی کرنے کی سمری ارسال
- July 4, 2022 9:52 pm PST
لاہور: آمنہ مسعود
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے جمعہ 8 جولائی کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔
تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی سمری کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عید الاضحٰی کی چھٹیوں کا شیڈول جاری ہونے کے باعث امتحانات ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری کے مطابق 16 اور 18 جولائی کو ہونے والے پارٹ ون کے پرچے ضمنی الیکشن کے باعث ملتوی کیے جائیں۔
سمری میں امتحانات کے انعقاد کا نیا شیڈول بھی پیش کیا گیا ہے جس کے تحت 27، 28 اور 29 جولائی کو کیا جائے گا۔
تاریخ اسلام، ہسٹری آف مسلم انڈیا، ہسٹری آف پاکستان، ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ، سوکس، بزنس کمیونیکیشن، جغرافیہ، فلاسفی، انگریزی کے پرچے ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیٹی کے کنٹرولر امتحانات نے چیئرپرسن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔