اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سکولز کیلئے 25 ہزار روپے الاؤنس منظور

  • January 17, 2018 12:47 pm PST
taleemizavia single page

رحیم یار خان: پنجاب حکومت کا اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ماہانہ پچیس ہزار روپے الاؤنس دینے کا فیصلہ، محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت انسپکشن کرنے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے پچیس ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکہ مالیات پنجاب نے سکولز ایجوکیشن کے تحت مانیٹرنگ کے لیے انسپکشن کرنے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق سکولوں کی انسپکشن کرنے اور ان سکولوں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لیے بنائے گئے اعشاریوں کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے سُپرد ہے۔

ان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اس اضافی کام کے عوض ماہانہ پچیس ہزار روپے الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میں میل اور فی میل شامل ہیں۔ محکمہ مالیات نے سکولز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس مراسلے کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *