آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کو ڈبلیو کیٹیگری کا درجہ مل گیا

  • November 6, 2017 5:56 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کو نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل نے ڈبلیو کیٹیگری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں کونسل کی جانب سے باقاعدہ طور پر مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی کو بہترین تعلیمی خدمات اور کوالٹی کے پیش نظر کونسل کی جانب سے ڈبلیو کیٹیگری کا درجہ ملا ہے جس میں یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کا پروگرام سرفہرست ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کا اجراء 2013ء میں کیا گیا تھا۔ کونسل کی جانب سے بی ایس کمپیوٹر سائنس سیشن 17-2013ء، 18-2014ء اور سیشن 19-2015ء کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے یونیورسٹی کو ڈبلیو کیٹیگری کا درجہ ملنے پر اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ آئی ٹی یونیورسٹی اپنی کوالٹی ایجوکیشن کی بناء پر مستقبل میں اس خطے کا بہترین تعلیمی ادارہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *