انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور نے داخلوں کا اعلان کر دیا
- May 12, 2019 12:32 pm PST
لاہور: آئی ٹی یونیورسٹی لاہور نے بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے.
بی ایس کمپیوٹر سائنس، الیکڑیکل انجینئرنگ، مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور بی ایس اکنامکس کے مضامین میں داخلوں کا اعلان کیا ہے. ایم ایس ڈیٹا سائنس، کمپیوٹر سائنس، الیکڑیکل انجینئرنگ، ڈویلپمنٹ اسٹڈیز کے مضامین شامل ہیں.
پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس، الیکڑیکل انجینئرنگ میں داخلوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے.
اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 20 جون تک داخلوں کی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، داخلوں سے متعلق تمام تر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی ہیں.