غیر قانونی ترقیاں نہ کرنے پر ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز ایجوکیشن کو دھمکیاں

  • November 15, 2017 10:34 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

محکمہ تعلیم میں غیر قانونی ترقیاں نہ کرنے پر ڈائریکٹر آف سیکنڈری اسکولز ایجوکیشن کراچی حامد کریم کو دھمکیاں دینے پر اساتذہ تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں گریڈ17کی ترقیوں کے حوالے سے ہونے والی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا اجلاس 4بار ملتوی ہوچکا ہے آخری بار یہ اجلاس18اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم 2012میں بھرتی اساتذہ کے احتجاج اور پولیس لاٹھی چارج کے باعث سیکریٹری تعلیم عزیزعقیلی میٹنگ چھوڑ کر پریس کلب پہنچ گئے تھے۔

ڈائریکٹر آف سیکنڈری اسکولز ایجوکیشن حامد کریم کے مطابق ڈی پی سی میں بھیجے جانے والوں میں کئی افرادکے نام غیر قانونی طور پر ڈالے گئے تھے،جو انہوں نے نکال دئیے تھے، جن افسران کے نام نکالے گئے ان کی جانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں۔

اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہےجوکہ تحقیقات کر کے سیکریٹری تعلیم اقبال درانی کو رپورٹ پیش کرے گی،واضح رہے کہ ڈائریکٹر آف سیکنڈری اسکولز ایجوکیشن نے اپنے تعیناتی کے چند ماہ کے دوران سیکڑوں ملازمین کی ترقی اور غربی کے علاوہ کراچی بھرکے ملازمین کو ٹائم اسکیل دینے کے احکامات بھی دئیے تھے۔

گورنمنٹ اورئینٹل عربک ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کے رہنماؤں علامہ غلام حسن لغاری نے حامدکریم کو چند بلیک میلر عناصرکی جانب سے غیر قانونی اور مذموم مقاصدکی تکمیل کے لئیے دباؤ ڈالنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جو لوگ زبردستی دھونس دھمکی سے اپنا کام ہائر سیکنڈری ٹیچرز کی لسٹ میں ڈلوا کر غیر قانونی پروموشن کروانا چاھتے ہیں انکی حوصلہ شکنی ضروری ہے اور ایسے عناصر کا راستہ روکا جائے گا۔

تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے کنونئیرانیس الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ حامد کریم پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ جعلی اساتذہ کو سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا جائے، وزیر تعلیم ،سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ ہے کہ ان عناصر کےخلاف کارروائی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *