پاکستان میں 150 کیمونٹی کالجز قائم کرنے کا منصوبہ مکمل
- December 29, 2017 8:30 pm PST
اسلام آباد
وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وژن2025 کے تحت ملک میں اعلی تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے 35ارب روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے ۔منصوبے کے تحت ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے ملک بھر میں ہر ضلع میں 150کمیونٹی کالجز قائم کئے جائیں گے۔
پندرہ نئی تحقیقی جامعات قائم کی جائیں گی جن میں ٹیکنالوجیز ، ادویات ، زراعت ، مواصلات اور صحت کے پیشے سے متعلق پروگرام پڑھائے جائیں گے۔
منصوبے میں پسماندہ علاقوں میں مختلف سرکاری جامعات کے 100سے زائد سمارٹ کیمپس قائم کرنا بھی شامل ہے۔تمام ایجنسیوں میں فاٹا یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کا قیام بھی اس جامع منصوبے کا حصہ ہے۔