پنجاب: 420 کالجز اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری
- September 14, 2017 9:36 pm PST
راولپنڈی
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ نے مرد اور خواتین اساتذہ کے مختلف کالجز میں تبادلے کیے ہیں۔
لاہور کے سرکاری کالجوں کے 67 مرد اساتذہ، ملتان کے 30 مرد اساتذہ، سروسز کے 25 اساتذہ، راولپنڈی کے 32اساتذہ، بہاولپور کے بارہ اساتذہ، فیصل آباد کے 29 اساتذہ، گجرانوالہ نے 30 اساتذہ، ساہیوال کے 8اساتذہ، ڈیرہ غازی خان کے بارہ مرد اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ میں سے بہاولپور میں سات اساتذہ، ڈیرہ غازی خان کی پانچ اساتذہ، فیصل آباد سے پندرہ اساتذہ، گجرانوالہ سے سترہ اساتذہ، لاہور سے 61 اساتذہ، ملتان سے گیارہ اساتذہ، راولپنڈی سے 37 اساتذہ، سرگودھا سے 17 اساتذہ، ساہیوال سے نو خواتین اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں۔ واضح رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن اس سے پہلے بھی کالج اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر چکا ہے۔ محکمہ نے اساتذہ کی فہرست کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے بعد متعلقہ کالجوں کے پرنسپلز کو بھی فہرستیں ارسال کر دی گئی ہیں۔