کالج اساتذہ کے تبادلے: درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

  • July 12, 2017 6:59 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے تحت سرکاری کالجوں میں تعینات اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں سات روز تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اساتذہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 14 جولائی تک تبادلے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں قائم ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سے اپنے تبادلے کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں اور اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *