ہائر ایجوکیشن کمیشن کا گلوبل گڈ گورننس ایوارڈ لینے کا اعزاز

  • April 26, 2017 7:15 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

بین الاقوامی سطح پر ایچ ای سی کو خدمات کے اعتراف میں گلوبل گُڈ گورننس ایوارڈ دیا گیا ہے۔بین الاقوامی ادارے کیمبرج آئی ایف اینلیٹکا کی جانب سے اس ایوارڈ کے حوالے سے دُبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کو گڈ گورننس کا ایوارڈ ملا۔

کیمبرج آئی ایف اینلیٹکا جو کہ ایک بین الاقوامی ادارہ ہے کی جانب سے تھری جی ایوارڈ حکومتی اداروں، کاروباری کمپنیوں اور غیر حکومتی اداروں کواُن کی گُڈ گورننس ، شفافیت اور ذمہ دارانہ کردار کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ گورننس و سیاست، کاروباری سیکٹر، اورمعاشرتی سیکٹر کے شعبہ جات کے لئے مختٖص ہے جس کی نامزدگی اور اعلان انتخابی کمیٹی کے نظرثانی کے بعد کیا جاتا ہے۔ کمیٹی میں ممتاز حکومتی، تعلیمی اور کاروباری شعبے سے منسلک اشخاص شامل ہیں۔

تھری جی ایوارڈز تھری جی میتھڈولوجی پر مبنی ہیں جس میں ایک اسکور کارڈ کے ذریعے شفافیت، معاشرتی ذمہ داری،اور انوویشن جیسے پانچ ستونوں کو جانچا جاتا ہے۔ ایچ ای سی پاکستان کی اعلٰی تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات اورکامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے تھری جی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

کیمبرج آئی ایف اینلیٹکا نے ایچ ای سی کے وژن 2025اور ایچ ای سی کے معیاری تعلیم کی ترویج سے متعلق مجموعی اہداف جو کہ علم پر مبنی معیشت بنانے مرکوز ہیں پر بھی نظر ڈالی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *