پاکستان کی 184 یونیورسٹیوں کے کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کی ٹریننگ کا آغاز

  • April 2, 2019 10:03 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: اعلٰی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)نے کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کی کارکردگی سے متعلق ریویو اجلاسوں اور سیلز کے لئے تربیتی سرگرمیوں کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔

ایچ ای سی 184جامعات میں کوالٹی انہانسمنٹ سیلز قائم کر چکا ہے جس کا مقصد جامعات کے اندرونی کوالٹی اشورنس طریقہ کار کو مضبوط بنانا اور اعلٰی تعلیمی نظام کو قومی ضروریات سے ہم آہنگ اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈھالنا ہے.

کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ذریعے سے جامعات تدریس، سیکھنے سکھانے کے عمل اور تحقیق میں اعلٰی کارکردگی کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ سرگرمی کا آغاز ایچ ای سی کی کوالٹی اشورنس ایجنسی نے کیا۔ تمام کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کو دس گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروہ کے لئے دوروزہ سرگرمی کا انعقاد کیا جا رہاہے۔

پہلے گروہ کی سرگرمی میں 17شرکاء شامل تھے جنہوں نے اس موقع پر گزشتہ سال کی کارکردگی سے متلق آگاہ کیا۔ دوسرے دن کی سرگرمی میں کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کے سربراہان کو ادارہ جاتی کارکردگی کو پرکھنے ، پروگراموں پر نظرثانی اور سالانہ رپورٹ کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

دوسرے گروہ کی سرگرمی 4اپریل کو شروع ہوگی جبکہ باقی گروہوں کی سرگرمیاں 3تک جاری رہیں گی۔

اس موقع پر ایچ ای سی مونٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی ایڈوائزر مس نور آمنہ ملک نے معیار میں بہتری کے حوالے سے ایچ ای سی کے وژن پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کو اسٹیچوری باڈیز بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کے ڈائریکٹرز کے کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

کوالٹی اشورنس ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نادیہ طاہر نے شرکاء کو کوالٹی اشورنس کے حوالے سے ایچ ای سی کے حالیہ اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کے ملازمتوں کی ترویچ اور ہنرمندی کے فروغ سے متعلق اثرات کو پرکھنے کا وقت آگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.