سی ایس ایس 2017ء کے نتائج کا اعلان، 312 اُمیدوار کامیاب
- June 28, 2018 10:12 pm PST
اسلام آباد
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سنٹرل سپیرئیر سروس (سی ایس ایس) امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سی ایس ایس امتحان میں 9 ہزار 391 اُمیدواروں میں سے 312 اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔
کمیشن کی جانب سے کامیاب ہونےو الے تین سو بارہ اُمیدواروں کا زبانی اور نفسیاتی امتحان منعقد کیا گیا جس کے بعد کمیشن نے ان میں سے 261 اُمیدواروں کو ملک بھر میں 17 ویں گریڈز میں تقرریوں کی سفارشات کر دی ہیں۔
سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کا تناسب 3.30 فیصد رہا ہے۔
کمیشن کی جانب سے 155 مرد اور 106 خواتین کو مختلف محکمہ جات میں تقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کے نمبروں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائیں گی جبکہ سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کے تحت کامیاب اُمیدواروں کی متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔
نتائج کی تفصیلات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔