ایچ ای سی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا نصاب جاری کر دیا

  • October 5, 2021 1:24 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود، اسلام آباد

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے نئی انڈرگریجویٹ پالیسی کے تحت نیا کریکولم جاری کر دیا ہے، پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلباء کو نئے کریکولم کے تحت کتابیں پڑھنا ہوں گی۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق یچ ای سی نے انڈرگریجویٹ پالیسی 2020ء کے تحت نیا کریکولم جاری کیا گیا ہے۔ نئے کریکولم کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری کے تمام طلباء کیلئے 13 جنرل مضامین پڑھنے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

تعلیمی زاویہ کے پاس دستیاب نصاب کے مطابق ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹیوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلباء کو 39 کریڈٹ آورز کے کورسز پڑھنا ہوں گے۔ کمیشن نےواضح کیا ہے کہ نالج ڈومین کے تحت پانچ کورسز نصاب میں شامل کیے گئے ہیں جس میں آرٹس اینڈ ہیومنیٹیز، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز، ایکسپوزیڑی رائٹنگ اور کوائنٹیٹو رائٹنگ کے کورسز شامل ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کے نئے کریکولم میں اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز کے کورسز بھی لازمی طور پر پڑھنا ہوں گے۔

ایچ ای سی نے کریکولم کے ساتھ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ کی رہنمائی کے لیے ٹیچر گائیڈ بھی جاری کر دی ہے، اساتذہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا کریکولم پڑھانے کے لیے اس گائیڈ سے مدد لے سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلباء 2022ء سے نیا نصاب پڑھنے کے پاپند ہوں گے۔ تمام سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا نصاب سمیسٹر سسٹم کے تحت پڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ ایچ ای سی نے رواں سال انڈرگریجویٹ پالیسی کے نفاذ کو آئندہ سال تک کے لیے موخر کیا تھا یہی وجہ ہے کہ نیا کریکولم بھی آئندہ سال سے نافذ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.