ایم فل سکالرز کو ڈگری مکمل کرنے کیلئے ایک سال کی مہلت
- October 20, 2020 6:23 pm PST
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ایم فل سکالرز کے لئے بڑا ریلیف، ایم فل اور ایم ایس کی ڈگری مکمل کرنے کی مدت ختم ہونے کے بعد سکالرز کو ایک سال میں اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی پاکستان نے سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایم فل سکالرز کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق بہار 2020ء میں ایم فل ڈگریاں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثناء اللہ میمن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں ہونے کی بناء پر ایک سال کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایم فل ڈگری کیلئے مقررہ وقت میں ایک سال کی توسیع کا اطلاق صرف رواں سال ہوگا۔
ایچ ای سی نے وائس چانسلرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے یونیورسٹییز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایم فل سکالرز کی ڈگریاں اب مقررہ وقت میں مکمل کرائیں۔