چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور ملائیشیا کے انقلابی وزیر اعظم مہاتیر محمد سعودی عرب میں ایک ہی کمیٹی کے ممبر بن گئے

  • September 29, 2016 11:12 pm PST
taleemizavia single page

جدہ

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کو سعودی عرب کی اینوائرنمنٹل مینجمنٹ ان اسلامک ورلڈ کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد نے جدہ میں کمیٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کی یہ اجلاس پانچ روز تک جاری رہا۔

کمیٹی کی صدارت جنرل اتھارٹی آف میٹرولوجی اینڈ اینوائرنمنٹل پروٹیکشن کے سربراہ ڈاکٹر عبد العزیز بن عمر الجسر جبکہ ڈائریکٹر جنرل اسلامک ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن اس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر بن محمد، گامبیا کے وزیر ماحولیات عثمان جرجو، عرب اسٹیٹس لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فار اکنامک آفیئرز ڈاکٹر محمد بن ابراہیم اور حسن کلیونکو یونیورسٹی ترکی کے سابق ریکٹر ڈاکٹر ابراہیم ازدمیر شامل ہیں۔

یہ ایوارڈ چار کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔ ماحولیات میں انفرادی و گروپ ریسرچ، بیسٹ پریکٹس ان اینوائرنمنٹ ایکٹویٹیز، نجی شعبوں میں بہترین ماحولیاتی پراجیکٹس اور این جی اوز کی جانب سے ماحولیاتی منصوبے شامل ہیں۔

یہ ایوارڈ اُن افراد کو دیا جائے گا جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں خاص طور پر اسلامی دُنیا کے رکن ممالک میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *