ایچ ای سی: بلوچستان، فاٹا کے طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالر شپ کا اعلان

  • July 15, 2017 6:13 pm PST
taleemizavia single page

کوئٹہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے لیے سکالر شپ حاصل کرنے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ سکالر شپ ان طلباء کو پاکستان کی کسی بھی سرکاری اور ڈبلیو کیٹیگری کی پرائیویٹ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے پر دی جائے گی۔

ایچ ای سی کے مطابق اس سکالر شپ کے لیے وہ طلباء اہل تصور کیے جائیں گے جن کی 16 اگست تک عمر زیادہ سے زیادہ 22 سال ہو، ایف ایس سی میں کم ازکم 60 فیصد نمبرز حاصل کر رکھے ہوں اور ان کے پاس بلوچستان یا فاٹا کا ڈومیسائل ہونا بھی لازمی ہے۔

اس سکالر شپ کے ذریعے سے ان طلباء کی فیس اور ہاسٹل کے اخراجات اُٹھائے جائیں گے تاہم اس کی حد بھی 60 ہزار روپے فی سمیسٹر مقرر کی گئی ہے۔

طلباء کو رہائشی الاؤنس 5 ہزار روپے ماہانہ، بُک الاؤنس 5 ہزار روپے سالانہ اور ابتدائی طور پر بلوچستان سے کسی اور صوبے میں شفٹ ہونے کے لیے 10 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا۔

اس سکالر شپ کے لیے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کا کوٹا پچاس پچاس فیصد مختص ہے اور اُمیدواروں کو ایچ ای سی کا سپیشل ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔

ایچ ای سی سکالر شپ حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے اور اس سے متعلق تمام تر تفصیلات ایچ ای سی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *