جی سی یونیورسٹی لاہور: مجلس مباحث نے 255 ایوارڈز جیت لیے
- January 11, 2017 10:13 pm PST
لاہور/عاصم قریشی
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلس مباحث نے 255 ایوارڈز میں پچاس ٹیم ٹرافیاں اور چوراسی بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے سال 2016ء میں ملکی وعالمی تقریری مقابلے جیتنے کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے اور یہ رپورٹ مجلسِ مباحث کے مشیر صدیق اعوان نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ کو پیش بھی کر دی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ نے مجلسِ مباحث کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ راوئینز تحقیق سمیت ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔
وائس چانسلر کا کہناہے کہ جی سی یو اپنے طلباءکو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے۔
وائس چانسلر نے مجلس مباحث کے نامور مقررین کو خراج تحسین پیش کیا ان مقررین میں عبدالرحمان ورک،اسامہ خان،عبداللہ ظفر، کفیل رانا،حمزہ عباس،رضا گیلانی،زین الحسن،محمد علی ظاہر،اسامہ ضوریز،سعد خان،ارسلان دولتانہ، اویس ملک، علی زر،رانا قمر اقبال،ذوہیب عالم،حسن قدیر بٹ،ثناءمنصور،بلال احمد،طلحہٰ خالد،طلحہٰ سیماب،ذوریز ناصر،حافظ ضیائ،شاہکار علی بخاری، محبہ احم شامل ہیں۔
مجلس مباحث کے مقررین میں حارث علی ورک،سلمان سکندر،محسن احمد،دانیال حیدر,مکرم غفور،حذیفہ،مقیت احمد،شارخ مرزا،فہد سوکتا،محمد شرجیل، شہربانو،جویریہ بتول ، شہریا ملک،حناءاصغر،رابعہ جاوید، سرمد ولی،سرمد بخاری، عرفان مہدی اور کنزہ طارق بھی شامل ہیں جن کی انفرادی کاوشوں کو وائس چانسلر نے خوب سراہا۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے مشہور ایمفی تھیٹر میں انعام یافتہ مقررین کے ہمراہ یاد گار گروپ فوٹو بنوا کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔