گُڈ بائے مسٹر چپس تو ختم! اب غیر مسلم طلباء کیا پڑھیں گے؟

  • March 14, 2019 11:31 am PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

گڈ بائے مسٹر چپس کو ہمیشہ کیلئے گڈ بائے کیا جارہا ہے. پنجاب میں 55 سال سے انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب میں پڑھایا جانے والا ناول مسٹر چپس ختم کر کے سیرت نبوی کے مضامین شامل کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب میں غیر مسلم طلباء کے لیے مسٹر چپس کی جگہ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی سے متعلقہ مضامین پڑھائے جائیں گے تاکہ طلباء میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا جاسکے. ان مضامین کو بورڈ کی جانب سے تحریر کرایا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب سے مسٹر چپس کا ناول نکالنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے. انٹرمیڈیٹ نصاب میں جیمز ہلٹن کا لکھا مسٹر چپس ناول 55 سال سے پڑھایا جا رہا ہے۔

یہ ناول بروک فیلڈ کے اُستاد کی فرضی کہانہی ہے.

ٹیکسٹ بُک بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ میں مسٹر چپس کی جگہ سیرت نبوی پر مضامین شامل کیے جائیں گے. سیرت نبوی سےمتعلق ڈاکٹر عبد الرئوف کے لکھے گئے مضامین نصاب میں شامل کیے جائیں گے. ٹیکسٹ بُک بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مسٹر چپس کا ناول ختم کرنے کیلئے ورکنگ پیپر رکھا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں مسٹر چپس ناول سے متعلق 20 نمبرز کے سوالات شامل ہوتے ہیں، جیمز ہلٹن نے مسٹر چپس ناول 1934 میں لکھا تھا، پنجاب میں 1963 سے یہ نصاب کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *