جی سی یونیورسٹی: مومن یار امریکہ کے سٹوڈنٹ لیڈرز پروگرام میں شامل

  • April 30, 2017 9:22 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سیاسیات کے طالبعلم مومن یار خالد سٹڈی آف دی یو ایس انسٹیٹیوٹس کے تحت سٹوڈنٹ لیڈرز پروگرام ان پبلک پالیسی میکنگ کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ پروگرام یونیورسٹی آف میساچوسٹس میں رواں سال جولائی میں شروع ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان سے 30 طلباء کو منتخب کیا گیا ہے جو نیو یارک، واشنگٹن اور بوسٹن کا بھی دورہ کریں گے۔

مومن یار خالد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ڈرامیٹک سوسائٹی کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے تحت ہونے والے متعدد کھیل میں اہم کردار بھی نبھاتے رہے ہیں۔

شعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹرخالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ مومن یار خالد کا امریکہ کے اس پروگرام کے لیے منتخب ہونا جہاں یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے وہیں پر ڈیپارٹمنٹ کا نام بھی روشن ہوا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *