جی سی یونیورسٹی لاہور میں زیرو سمیسٹر پالیسی کا اجراء

  • April 17, 2021 3:24 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں زیرو سمیسٹر اور نان کریڈٹ کورسز کی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں پالیسی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

وائس چانسلرداکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیاں محدود وسائل کی وجہ سے اس حکمت عملی کو اپنانے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹھوس مشکلات کے باوجود جی سی یو اپنے طلبا کو ممتاز بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کا پابند ہے۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق یہ پالیسی ان طلباء کے لئے شروع کی گئی ہے جو اضافی توجہ کے متقاضی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیرو سمیسٹر پالیسی کو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے منظور کر رکھا ہے۔ یہ پالیسی گزشتہ برس منظوری کی گئی تھی۔

 پالیسی کے مطابق ، داخلہ کمیٹیاں اور طلباء کے تعلیمی مشیر طلباء کے لئے کورسز کی نشاندہی کریں گے۔ غیر کریڈٹ کورسز میں غیر ملکی زبانوں جیسے فارسی ، عربی ، چینی ، فرانسیسی ، مواصلات کی مہارت ، اور نظم و ضبط سے متعلق بنیادی کورسز شامل ہیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے یہ اقدام جی سی یو میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی حالیہ مہم کا ایک حصہ ہے۔ پروفیسر زیدی نے کہا کہ اعلی درجے کی یونیورسٹیاں صفر سمسٹر اور نان کریڈٹ کورسز کو مواقع فراہم کرتی ہیں تاکہ طلبا کو ملازمت کے لئے مطلوبہ ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جاسکے۔

وائس چانسلر نے طلباء کو واضح کیا ہے کہ ہم زیرو سمسٹرز کے لئے اپنے طلباء سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *