جی سی یونیورسٹی لاہور کا جرنلزم ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ

  • August 2, 2021 10:46 am PST
taleemizavia single page

لاہور، آمنہ مسعود

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے ابلاغ عامہ کی تعلیم کے لیے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کیمونیکیشن اسٹڈیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں بی ایس آنرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریاں شروع کی جائیں گی، یونیورسٹی میں رواں سال ہی بی ایس آنرز میڈیا اسٹڈیز میں داخلے کیے جائیں گے۔

یونیورسٹی کے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں جرنلزم، فلم اینڈ ٹیلی ویژن، اینڈ ریڈیو پروڈکشن اور نیو میڈیا، ایڈورٹائزمنٹ ایںڈ پبلک ریلیشنز میں سیپشلائزیشن کرائی جائیں گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ یونیورسٹی رواں سال2021 میں بی ایس (آنرز) میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز میں داخلے کھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں صحافت بطور ایک مضمون 2002 سے پڑھایا جا رہا ہے، لیکن اب ہم نے ایک مکمل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ قائم کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ میڈیا اسٹڈیز کے لیے ہم نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے اور ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی پیٹرن پر عمل کیاہے۔

پروفیسر اصغر زیدی نے کہا نئے میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال میں اچانک اضافہ اس شعبہ میں تعلیمی توجہ اور تربیت کا تقاضا کرتا ہے۔ لہذا ، ہم ایسے گریجویٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں جو نئی میڈیا انڈسٹری کی قیادت کر سکیں جو 300 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *